سڈنی :چاقو حملہ،90 سالہ خاتون قتل،ملزم گرفتار
سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلوی پولیس نے سڈنی کے بانڈی بیچ کے قریب 90 سالہ خاتون کو مبینہ طور پر چاقو کے وار کرکے قتل کرنے کے الزام میں 47 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق چیمبرز ایونیو میں خاتون کو چاقو حملے کا نشانہ بنایا گیا ، خاتون کے جسم پر شدید زخم آئے تھے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار شخص مقتولہ کو جانتا تھا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments