امریکا،1ماہ کی بچی کو اوون میں ڈال کر مارنیوالی ماں کو 13 سال قید

امریکا،1ماہ کی بچی کو اوون میں ڈال  کر مارنیوالی ماں کو 13 سال قید

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست مسوری میں 1 ماہ کی بچی کو اوون میں ڈال کر جان سے مارنے والی ماں کو 13 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ اور جیکسن کاؤنٹی کی عدالتی دستاویزات کے مطابق مسوری سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون ماریہ تھامس نے اعتراف کیا ہے کہ میں بچی کی موت کی ذمے دار ہوں۔رپورٹ میں  بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ فروری 2024 میں کینساس سٹی میں پیش آیا تھا، ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو بچی کے جسم پر جلنے کے نشانات پائے گئے تھے اور اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...