ٹرمپ کے سٹیٹ ڈنر میں مسک، ٹم کک، سیم آلٹمین کی شی جن پنگ سے اہم ملاقات

ٹرمپ کے سٹیٹ ڈنر میں مسک، ٹم کک، سیم آلٹمین کی شی جن پنگ سے اہم ملاقات

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں شاندار سرکاری عشائیہ دیا جس میں ٹیکنالوجی کی دنیا کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

عشائیے میں ٹیسلا کے سرپراہ ایلون مسک، ایپل کے سربراہ ٹم کک، این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین سمیت متعدد امریکی ٹیکنالوجی رہنما شریک ہوئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکنالوجی کی نامور شخصیات کو عشائیے میں مدعو کرنے سے یہ واضح ہوا کہ امریکا نے تجارت اور مصنوعی ذہانت کو شی جن پنگ کے دورے کے اہم موضوعات میں شامل رکھنے کی کوشش کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...