نیتن یاہو کا دورہ امارات،خبر نشر کرنے پر اسرائیلی چینل کیخلاف شکایت درج
یروشلم(اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے متحدہ عرب امارات کے مبینہ دورے کی خبر نشر کرنے پر اسرائیل کی داخلی سلامتی کی ایجنسی نے ٹی وی چینل کے خلاف شکایت درج کرا دی۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق شن بیت نے چینل 12 کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔دونوں حکومتوں نے باضابطہ طور پر دورے کی تصدیق نہیں کی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا پیر کا بیان اسرائیل کی جانب سے پہلا اعتراف ہے ۔ دفتر نے کہا کہ خبر سامنے آنے سے وزیراعظم، ان کی اہلیہ اور اعلیٰ سکیورٹی حکام پر مشتمل وفد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments