اسپیس ایکس کا اسٹارشپ میگا راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

اسپیس ایکس کا اسٹارشپ میگا  راکٹ پہلی بار مدار میں پہنچ گیا

ساؤتھ پیڈری آئی لینڈ(اے ایف پی) ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا اسٹارشپ میگا راکٹ پیر کو پہلی بار کامیابی سے زمین کے مدار میں پہنچ گیا۔

ٹیکساس سے روانہ ہونے والے 120 میٹر سے زائد بلند راکٹ کی یہ 14ویں آزمائشی پرواز تھی، جسے کمپنی کے چاند اور مریخ کے مستقبل کے مشنز کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔ تقریباً 10 گھنٹے جاری رہنے والے تجربے کے دوران بالائی مرحلہ زمین کے گرد کئی چکر لگانے اور 26 نئی نسل کے اسٹارلنک سیٹلائٹس خلا میں چھوڑنے کیلئے مقرر تھا۔ گزشتہ تمام تجرباتی پروازیں ذیلی مداری راستوں پر کی گئی تھیں اور متعدد کوششیں دھماکوں کے باعث ناکام ہوئی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...