مراکش :فاطمہ الزہرا المنصوری پہلی خاتون وزیراعظم منتخب
رباط(اے ایف پی) مراکش میں فاطمہ الزہرا المنصوری نے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم کا منصب سنبھال لیا۔۔۔
ان کی جماعت پی اے ایم نے گزشتہ ہفتے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔50 سالہ وکیل فاطمہ الزہرا المنصوری اس سے قبل مراکش کی وزیرِ ہاؤسنگ اور میئر مراکش بھی رہ چکی ہیں۔ پی اے ایم کو پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث نئی حکومت کی تشکیل کیلئے دیگر جماعتوں سے اتحاد کرنا ہوگا۔نئی وزیراعظم کو بے روزگاری، مہنگائی اور خصوصاً نوجوانوں کو درپیش معاشی و سماجی مسائل سے نمٹنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments