ترکیہ میں ایرانی ایئرلائن کا طیارہ 30لاکھ یورو قرض کی عدم ادائیگی پر ضبط
استنبول(اے ایف پی)ترک حکام نے مبینہ طور پر 30 لاکھ یورو کے واجب الادا قرض کے باعث ایرانی کیسپین ایئرلائنز کابوئنگ 737 طیارہ استنبول میں روک کر ضبط کرلیا۔۔۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق طیارہ پیر کو مسافروں کی سواریاں مکمل کرنے کے بعد اڑان بھرنے کی تیاری میں تھا کہ عدالتی حکم پر حکام نے اسے تحویل میں لے لیا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پرواز کو ترکیہ میں ایک انتظامی مسئلے کے باعث عارضی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ایئرلائن نے بتایا کہ قرض استنبول ایئرپورٹ کی خدمات سے متعلق ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments