میانمار:فورسز کی بمباری سے ہلاکتوں کی تعداد 50 ہوگئی
کیاؤکتا(اے ایف پی)میانمار کی مغربی ریاست رخائن میں فورسز کی بمباری میں ہلاکتوں کی تعداد 50 ہو گئی ، جبکہ 58افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
، باغی گروپ اراکان آرمی پر فضائی حملے کے بعد خاندان اپنے پیاروں کی لاشیں تلاش کرتے رہے ، عینی شاہدین کے مطابق فوجی طیاروں نے پیر کو دوپہر کے وقت کیاؤکتا ٹاؤن کے ایک تجارتی بازار کو نشانہ بنایا،امدادی کارکنوں کے مطابق بعض لاشیں آگ میں جل جانے کے باعث ہلاکتوں کی حتمی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments