خلائی سٹیشن کیلئے 4رکنی نیا عملہ فالکن راکٹ سے روانہ
کیپ کیناویرل(اے ایف پی) بین الاقوامی خلائی سٹیشن (آئی ایس ایس) کیلئے چار رکنی نیا عملہ جمعرات کو سپیس ایکس کے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے روانہ ہوگیا۔
ناسا کے مطابق کریو 13 مشن میں امریکی خلا باز جیسیکا واٹکنز اور لیوک ڈیلینی، کینیڈین خلا باز جوشوا کٹریک اور روسی خلا باز سرگئی ٹیٹیریاتنکوف شامل ہیں۔ راکٹ فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سے مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو صبح 11 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہوا۔ ڈریگن خلائی جہاز تقریباً 8 گھنٹے میں خلائی سٹیشن پہنچنے کی توقع ہے ، جو امریکی خلائی جہاز کیلئے مختصر ترین سفروں میں شامل ہوگا۔ نئے عملے کا قیام تقریباً 6 ماہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments