بھارت:ووٹر فہرستوں کیخلاف احتجاج،راہول گاندھی ودیگر ارکان پارلیمنٹ گرفتار و رہا
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاجی مارچ کے دوران پولیس نے مختصر وقت کے لیے حراست میں لے لیا۔۔
اپوزیشن رہنما پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب مارچ کر رہے تھے ، تاہم پولیس نے انہیں راستے میں روک دیا۔ راہول گاندھی دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ پولیس کی تحویل میں لیے گئے اور کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا۔ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے سربراہ گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کا الزام عائد کرتی ہیں۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ فہرستوں میں تبدیلی سے اہل ووٹرز کے نام خارج ہوسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments