مغرب کو ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی ورنہ زوال کا خطرہ:امریکی وزیر خارجہ

مغرب کو ٹیکنالوجی پر توجہ  دینا ہوگی ورنہ زوال کا  خطرہ:امریکی وزیر خارجہ

ایتھنز(اے ایف پی)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ مغربی دنیا کو قومی طاقت اور ٹیکنالوجی پر توجہ دینا ہوگی،

بصورت دیگر زوال کا خطرہ ہے ،انہوں نے یونان کے دورے کے دوران کہا کہ مغرب اس وقت ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہے جو طے کرے گا کہ وہ عالمی سطح پر اپنی حیثیت برقرار رکھتا ہے یا زوال کی جانب بڑھتا ہے ۔ روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا نے قومی طاقت کے حصول کا راستہ اختیار کیا ہے ، جس میں اہم سپلائی چینز پر کنٹرول، معیشت کی صنعتی بحالی، دفاعی صلاحیتوں کی تعمیر نو اور مستقبل کی ٹیکنالوجیز و صنعتوں میں برتری حاصل کرنا شامل ہے ۔ یونان کے دورے کے دوران خطاب میں روبیو مغرب کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کی سمت پر اظہار خیال کریں گے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...