برطانیہ میں کورونا کا نیا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکن کووڈ کیسز میں اضافہ کے پیشِ نظر برطانوی حکومت نے حفاظتی ہدایات جاری کر دیں۔امریکن ساختہ ایکس ایف جی وائرس سے مریضوں کی تعداد میں 50 فیصد اضافے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
محکمہ صحت برطانیہ نے ہدایت کی ہے کہ وائرس برطانیہ بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے لہذا عوام کورونا علامات ظاہر ہونے پر فیس ماسک استعمال کریں۔ کیسز کی وجہ سے ہسپتال میں داخلے کی شرح میں 400 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے ،مثبت ٹیسٹوں میں سے نصف سے زیادہ کا تعلق ’XFG‘ ویرینٹ سے تھا، جسے ’اسٹریٹس‘(Stratus)یا ’امریکن کووڈ‘ بھی کہا جاتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments