بھارت :چیف الیکشن کمشنر کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد گرفتار

بھارت :چیف الیکشن کمشنر کے  خلاف احتجاج، ہزاروں افراد گرفتار

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی حکام نے ہفتہ کو دہلی کے جنتر منتر پر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف ہونے والے احتجاج سے قبل ملک بھر میں بڑے پیمانے پر احتیاطی حراستوں اور سفری پابندیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔

 اطلاعات کے مطابق اب تک طلبہ، کسانوں اور دلت تنظیموں کے ارکان سمیت کم از کم 10 ہزار افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے ۔ کاکروچ جنتا پارٹی اور طلبہ و سول سوسائٹی کی تنظیموں نے کہا کہ پولیس دہلی جانے والے لوگوں کو مظاہرے میں شرکت سے روکنے کے لیے حراست میں لے رہی ہے ۔ دوسری طرٖف دہلی پولیس نے آج جنتر منتر پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مجوزہ احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کر دیااور سکیورٹی کی سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...