خامنہ ای کو قتل کرنا سنگین غلطی تھی:اسرائیلی اپوزیشن لیڈر
یروشلم(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج کے سابق ڈپٹی چیف آفسٹاف ،قائد حزب اختلاف اور ڈیموکریٹس پارٹی کے لیڈر یائر گولان نے کہا ہے کہ۔۔۔
جنگ کے آغاز پر ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو قتل کرنا اسرائیل کی سنگین غلطی تھی ،ایران کیخلاف جنگ نے اسرائیل کی پوزیشن بدتر کردی ہے ۔ایک انٹرویو میں یائر گولان نے کہا کہ خامنہ ای کو مارنے سے اسرائیل کے مفادات کو فائدہ نہیں پہنچا۔علی خامنہ ای کو قتل کرنے سے ایران میں انقلابی حکومت کا تختہ الٹنے کے بجائے قدامت پسند مضبوط ہوئے اور اسرائیل کے سٹریٹیجک مفادات کو نقصان پہنچا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments