قصور کے نواحی علاقے میں30سالہ نوجوان کی خودکشی
ورثا کا لاش ہسپتال منتقل کرنے سے انکار ، خودکشی کی وجوہات کامعلوم نہ ہوسکا
قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے نواح بھٹہ حاجی سوہن دین میں 30 سالہ نوجوان کی خودکشی۔ تفصیل کے مطابق کنٹرول روم کو ایک کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ اس کا بیٹا گھر میں انتہائی حالت میں پایا گیا ہے ۔ کنٹرول روم نے فوری طور پر قریب موجود ریسکیو گاڑی کو موقع پر روانہ کیا۔موقع پر پہنچنے والے ریسکیو عملے کو ابتدائی معلومات میں بتایا گیا کہ نوجوان رات کو گھر کی چھت پر سویا تھا۔ صبح ناشتے کے وقت اہلِ خانہ چھت پر گئے تو انہوں نے اسے
اس حالت میں دیکھا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق نوجوان کی موت کافی دیر پہلے ہو چکی تھی۔ اس کے باوجود عملے نے سی پی آر کی کوشش کی لیکن نوجوان کو بچایا نہ جا سکا۔جاں بحق نوجوان کی شناخت 30سالہ فہیم ولد منیر احمد کے نام سے ہوئی۔ ورثاء نے لاش کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا، جس کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments