ٹرمپ کا روس یوکرین توانائی تنصیبات پر جنگ بندی کا اعلان

ٹرمپ کا روس یوکرین توانائی تنصیبات پر جنگ بندی کا اعلان

فریقین توانائی پر حملے روکنے پر متفق ،سیز فائر فوری نافذ العمل :امریکی صدر روسی ردعمل سامنے نہیں آیا،معاہدے کی تفصیلات کے منتظر ہیں :یوکرین

کیف،واشنگٹن(رائٹرز)امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو اچانک اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے جنگ بندی فوری طور پر نافذ ہوگئی ہے ، تاہم یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ معاہدے کی تفصیلات کے منتظر ہیں ،انہوں نے کہایوکرین جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے ، روس بھی ایسا ہی کرے ۔ ماسکو کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں توانائی کے شعبے میں جنگ بندی فوری طور پر نافذ العمل ہے ، فریقین اس پر متفق ہوگئے ہیں۔ قبل ازیں ٹرمپ نے کہا تھا کہ پیوٹن یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، یوکرینی صدر سمجھوتے پر آمادہ نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے جمعہ کو پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات کی تھی، جس میں روسی صدر نے جنگ کے تصفیے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ امریکی صدر نے زیلنسکی پر الزام عائد کیا کہ وہ کسی نہ کسی وجہ سے امن معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ زیلنسکی عہدہ چھوڑ دیں اور نیا رہنما منتخب کریں ۔ادھراتوار کو مغربی یوکرین اور خارکیف پر روسی حملوں میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔حملے میں کئی عمارتیں اور گاڑیاں تبا ہو گئیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...