آن لائن اشتہارات کے ذریعے عالمی جاسوسی کا انکشاف، اسرائیلی کمپنی پر سائبر حملوں میں مدد دینے کا الزام

 آن لائن اشتہارات کے ذریعے عالمی  جاسوسی کا انکشاف، اسرائیلی کمپنی پر  سائبر حملوں میں مدد دینے کا الزام

واشنگٹن (رائٹرز)سائبر سکیورٹی کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی ڈیجیٹل اشتہاری کمپنی ڈسکور ٹیک نے آن لائن اشتہارات کے وسیع نیٹ ورک کو انٹرنیٹ صارفین کی نگرانی اور بعض آلات میں جاسوسی کے سافٹ ویئر داخل کرنے کے لیے استعمال کیا۔

 محققین کے مطابق اس مہم کے ذریعے دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی آن لائن سرگرمیوں تک رسائی ممکن ہوئی، جبکہ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے 45 کمپیوٹرز بھی متاثر ہوئے ۔کینیڈا کے سائبر نگرانی کے ادارے سٹیزن لیب اور امریکی اشتہاری سکیورٹی کمپنی کنفیئنٹ کی الگ الگ تحقیقات کے مطابق، ڈسکور ٹیک کے اشتہارات 1لاکھ20ہزار سے زیادہ ویب سائٹس اور75ہزار موبائل ایپس تک پہنچے ۔ محققین کا کہنا ہے کہ بعض اشتہارات صارفین کی شناخت اور نگرانی کرنے ، ان کے فون نمبرز حاصل کرنے اور جاسوسی کے سافٹ ویئر کی تنصیب میں مدد دینے کے لیے استعمال ہوئے ۔کنفیئنٹ کے شریک بانی جیروم ڈانگو کے مطابق، کمپنی روزانہ دنیا بھر میں کم از کم ایک کروڑ اشتہارات جاری کر رہی تھی۔ ان کے بقول، اشتہاری ڈیٹا کے تبادلے کے نظام کے ذریعے کمپنی ان صارفین کا سراغ بھی لگا سکتی تھی جو براہ راست اس کے اشتہارات کی زد میں نہیں آئے تھے ۔ انہوں نے اندازہ ظاہر کیا کہ دنیا بھر میں کروڑوں افراد اس نیٹ ورک سے متاثر ہوئے ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...