میری بہترین کرکٹ کاوقت آنا ابھی باقی ہے :نسیم شاہ

میری بہترین کرکٹ کاوقت آنا ابھی باقی ہے :نسیم شاہ

میری بہترین کرکٹ کاوقت آنا ابھی باقی ہے :نسیم شاہ انجری کے بعد کھلاڑی کو دوبارہ صفر سے آغاز کرنا پڑتا ہے ،قومی فاسٹ بالر

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی بہترین کرکٹ کا وقت ابھی آنا باقی ہے ، ان کے مطابق تجربہ، پختگی اور انجریز سے بچاؤ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ جدید دور کی وائٹ بال کرکٹ میں بالرز کو رفتار کے ساتھ ذہانت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹرز کے دماغ سے بھی کھیلنا پڑتا ہے ۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ فاسٹ بالنگ جارحانہ مزاج اور ذہانت کا امتزاج ہے جبکہ انجری کے بعد کھلاڑی کو دوبارہ صفر سے آغاز کرنا پڑتا ہے ۔ کرکٹ میں اصل اہمیت کارکردگی کی ہے اور کھلاڑی سے اچھی پرفارمنس کی توقع کی جاتی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ نے بتایا کہ وقت کے ساتھ کھلاڑی کے کھیل کو سمجھنے کا انداز بدلتا ہے ۔ نوجوانی میں تیز رفتار بولنگ پر زیادہ توجہ ہوتی ہے ، تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ بولر کے لیے اپنی حکمت عملی اور ہر گیند کے مقصد کو سمجھنا بھی ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...