ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،سعودی عرب سب ریجنل کوالیفائر بی کا چیمپئن

 ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،سعودی عرب سب ریجنل کوالیفائر بی کا چیمپئن

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،سعودی عرب سب ریجنل کوالیفائر بی کا چیمپئن پانچ فتوحات کے ساتھ ایشین کوالیفکیشن پاتھ وے 2027کے اگلے مرحلے میں

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)سعودی عرب کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ایشیا سب ریجنل کوالیفائر بی کی چیمپئن بن گئی۔ سعودی کرکٹ ٹیم ملائشیا کے دارلحکومت کوالالمپور میں مسلسل پانچ فتوحات کے ساتھ ناقابل شکست مہم مکمل کر کے ایشین کوالیفکیشن پاتھ وے 2027کے اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ملائشیا میں سعودی عرب کے سفیر اسامہ بن دخیل الاحمدی نے سعودی کرکٹ ٹیم کو چیمپئن شپ ٹرافی پیش کی۔سعودی عرب 10پوائنٹس کے ساتھ دیگر پانچ شریک ممالک سے آگے رہا۔ سعودی عرب کرکٹ ٹیم نے میزبان ملائشیا کو شکست دینے سے قبل سنگاپور کے خلاف فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔سعودی ٹیم نے ہانگ کانگ اور چین کے خلاف اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فائنل راؤنڈ سے قبل ٹائٹل اپنے نام کر لیا اور مالدیپ کے خلاف فتح کے ساتھ ایک بہترین مہم مکمل کی۔سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود نے کہا کہ یہ ٹائٹل جیتنا سعودی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے اور مملکت میں کرکٹ کے اِیکو سسٹم میں ہونے والی وسیع تر پیشرفت کی عکاسی کرتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...