سوڈان : ڈرون حملوں کی لہر 100 سے زائد افراد ہلاک

سوڈان : ڈرون حملوں کی لہر  100 سے زائد افراد ہلاک

خرطوم(اے ایف پی)سوڈان میں فوج اور نیم فوجی فورسز کے زیر کنٹرول علاقوں پر ڈرون حملوں کی لہر میں اتوار سے اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سب سے ہلاکت خیز حملہ مغربی کردفان  کے علاقے الدباب میں ایک بازار کے قریب ہوا، جہاں گھروں کو واپس جانے کے لیے سواریوں کے منتظر 80افراد مارے گئے۔ دارالحکومت خرطوم میں ایئرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں تین بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...