ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں 5 خواتین سمیت17 پاکستانی زخمی ہونے کی تصدیق

ریاض ایئرپورٹ پر حوثی حملے میں  5 خواتین سمیت17 پاکستانی  زخمی ہونے کی تصدیق

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ دنوں ہونے والے حوثیوں کے حملوں میں 17 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے حملے میں چھ پاکستانی شہری زخمی ہوئے ہیں۔10 اکتوبر کی سہ پہر ہونے والے حملے 12 افراد جان سے گئے جبکہ 309 افراد زخمی ہوئے تھے ،11 اکتوبر کو ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے دوسرے حملے میں ایک پاکستانی جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے ۔سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں محمد فیض علی شیخ، محمد آصف حسین، عروج آفتاب، امداد خان، عرفان خالد مرزا، بابر ریاض، مبشر علی، مبینہ اکرم، بلقیس بی بی، محمد نوید انور، افرا اشرف، نورالدین، سہیل عرفان، مدیحہ سہیل، سمیع، غفران مرزا اور آدم خان شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...