تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز کو بم حملے کی دھمکی،ہنگامی لینڈنگ
صوفیہ(اے ایف پی)تل ابیب سے ویانا جانے والی آسٹرین ایئرلائنز کی پرواز کو بم حملے کی دھمکی ملنے پر بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
بلغاریہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے کو رومانیہ کے قریب دھمکی موصول ہوئی۔ طیارے میں 51 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے ،واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments