اے آئی انسانیت ختم نہیں کرے گی:سربراہ این ویڈیا
خطرات سے متعلق دعوے محض شہرت کے لیے ہیں:جینسن ہوانگ
برلن(اے ایف پی)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ نے مصنوعی ذہانت سے انسانیت کے خاتمے کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں شہ سرخیاں حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے ۔ برلن میں کمپنی کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو ذمہ دارانہ امید کے ساتھ آگے بڑھانا چاہیے ، اس کی ترقی روکنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے ۔ ہوانگ کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی پائیدار مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔ یورپی ممالک کے دورے کے دوران این ویڈیا کے سربراہ نے یورپ کے ٹیکنالوجی شعبے میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments