فرانس:احتجاجی مظاہروں پرپابندی پیرس کے متعدد عجائب گھر بند
لیون،پیرس(اے ایف پی)فرانس کے تیسرے بڑے شہر لیون میں گزشتہ ہفتے ہونے والے پُرتشدد مظاہروں کے پیش نظر کل ہفتے کو تمام احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
مہنگائی اور بڑھتے اخراجات کے خلاف یلو ویسٹ تحریک اور مزدور یونینز نے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر رکھا ہے ۔ادھر فرانس کی وزارت ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کے نئے مرحلے کے دوران لوٹ مار کے خدشات کے پیش نظر کل ہفتے کو پیرس کے متعدد عجائب گھر بند رہیں گے ۔ بند ہونے والے عجائب گھروں میں مشہور لوور میوزیم، اورسے میوزیم اور پکاسو میوزیم بھی شامل ہیں۔ وزارت ثقافت کے مطابق حکام کو خدشہ ہے کہ مظاہروں کے دوران بعض مقامات پر لوٹ مار کے واقعات پیش آسکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments