پاکستان کشمیریوں کی حفاظت کر رہا :فاروق عبداللہ

پاکستان کشمیریوں کی حفاظت  کر رہا :فاروق عبداللہ

بارہ مولہ (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان ہر موقع پرکشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ، پاکستان کشمیریوں کی حفاظت کر رہا ہے ۔

 مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ لوگوں کو دہلی حکومت سے یہ امید ہے کہ آپ کو انصاف دے گی؟،ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو اپنے حقوق کے لیے متحد ہونا ہوگا، آپ میں ان کا مقابلہ کرنے اور ان کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی ہمت ہونی چاہیے ، اگر آپ نے ایسا نہ کیا تو آپ کا وجود مٹ جائے گا ۔فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ ہمارا پڑوسی مسلسل ان کے پیچھے پڑا ہوا ہے ، وہ ہر جگہ جا کر کہتا ہے کہ مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوا، وہ ہماری حفاظت کر رہا ہے ، ورنہ بھارت کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں، وہ کہتے کچھ ہیں لیکن کرتے بالکل اس کے برعکس ہیں۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپ میں سچ کا ساتھ دینے اور اس پر ڈٹ جانے کا حوصلہ ہونا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...