اردن:چرچ حملہ کیس میں دو سگے بھائیوں اور ایک رشتہ دار کی گرفتاری
عمان(اے ایف پی)اردن نے گزشتہ ہفتے چرچ پر ہونے والے مہلک حملے کے الزام میں گرفتار تین مشتبہ افراد کی شناخت ظاہر کردی، جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
محکمہ پبلک سکیورٹی کے سربراہ میجر جنرل عبداللہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتار ملزموں میں دو سگے بھائی اور ان کا ایک رشتہ دار شامل ہیں۔ حکام کے مطابق ملزموں کے نام حزا زیدان محمد، مشعل زیدان محمد اور احمد سامی حسین ہیں۔ واضح رہے چرچ پر ہونے والے حملے میں 9افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments