اردن کی شام پر بمباری 7افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اردن کی شام پر بمباری 7افراد جاں بحق، متعدد زخمی

دمشق (اے ایف پی)اردن کی جانب سے جنوبی شام پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔۔

 ، جبکہ متعدد  زخمی ہوئے ۔ شامی حکام کے مطابق  حملے درعا صوبے کے سرحدی علاقے میں کیے گئے ۔ متاثرہ خاندان کے ایک فرد نصوح السلیم نے بتایا کہ میزائل حملے کے وقت اہل خانہ سو رہے تھے ، ان کی والدہ، بڑے بھائی اور بھائی کے تین بچے جاں بحق ہوگئے ۔ حملے سے گھر تباہ ہوگیا اور ملبے میں بچوں کی کتابیں اور کپڑے بکھر گئے ۔ اردن نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں داعش کے 20 سے زائد جنگجو مارے گئے اور اسلحے کا بڑا ذخیرہ تباہ کیا گیا۔ عمان کے مطابق حملے گزشتہ ہفتے ایک گرجا گھر پر شدت پسند حملے کے جواب میں کیے گئے ، جس میں 9 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ اردن نے شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ شام نے جنوبی علاقوں پر اردن کے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی میں بچوں سمیت 7 افراد مارے گئے ۔ اردن کا کہنا ہے کہ حملوں کے لیے شامی حکام سے رابطہ کیا گیا تھا، تاہم دمشق نے اس دعوے کی تردید کی ہے ۔ 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...