اسرائیلی انتخابات، نیتن یاہو اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

اسرائیلی انتخابات، نیتن یاہو اکثریت حاصل کرنے میں ناکام

عرب اتحاد 19،نیتن یاہو اتحاد53،اپوزیشن 48نشستوں پر کامیاب نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے میں کردار ادا کرنے کو تیار :عرب اتحاد اسرائیلی وزیر اعظم کو انتخابی مہم میں میری حمایت سے فائدہ ہوا:ٹرمپ

یروشلم (اے ایف پی) اسرائیلی انتخابات میں کسی جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملی، جس کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو اور اپوزیشن حکومت سازی کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔  85 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کے مطابق نیتن یاہو کا دائیں بازو کا اتحاد 53 نشستوں کے ساتھ آگے ہے ، جبکہ اپوزیشن اتحاد کو 48 نشستیں ملنے کا امکان ہے ۔ حکومت سازی کے لیے 120 رکنی پارلیمنٹ میں 61 نشستیں درکار ہیں۔ اسرائیلی عرب جماعتیں 19 نشستوں کے ساتھ اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔صدر ہرزوگ نے سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ کھلے ذہن کے ساتھ مذاکرات کریں اور نئے انتخابات سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔عرب اکثریتی بائیں بازو کی جماعت جوائنٹ لسٹ کے سربراہ یوسف جبارین نے کہا کہ اسرائیلی عوام نے نئی قیادت کے حق میں ووٹ دیا ہے ۔ عرب جماعتوں سے بات کرنا ہوگی،نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ملک کے سامنے ایک راستہ نسل پرستی، محرومی اور بالادستی کا تسلسل ہے ، جبکہ دوسرا یہودیوں اور عربوں کی حقیقی شراکت داری ہے ۔

اسرائیل کی مرکزی بائیں بازو کی جماعت کے سربراہ یائیر گولان نے عرب جماعتوں کے ساتھ اتحاد کی حمایت کردی ہے ۔ تاہم آئزن کوٹ کے اتحاد میں دائیں بازو کے رہنما بھی شامل ہیں، جو نیتن یاہو کے متعدد سخت گیر نظریات سے اتفاق کرتے ہیں اور عرب ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ تعاون کے مخالف ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی انتخابی مہم میں ان کی حمایت سے انہیں نمایاں فائدہ پہنچا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ سربیا کے دارالحکومت بلغراد میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دہشت گرد حملے کی کوشش کی گئی، چاقوؤں سے حملہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے ہلاک کر دیا، سربیا کے وزیر داخلہ ایویکا ڈاچیچ کے مطابق حملہ آور نے دو چھریوں سے پولیس اہلکار پر حملہ کیا اور نعرے لگائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...