سڈنی حملے میں زخمی ہونے کا جھوٹا دعویٰ، شہری پر فرد جرم عائد

سڈنی حملے میں زخمی ہونے کا  جھوٹا دعویٰ، شہری پر فرد جرم عائد

سڈنی (اے ایف پی)آسٹریلیا میں پولیس نے ایک 46 سالہ شخص پر سڈنی کے بونڈائی بیچ فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرکے مالی معاوضہ حاصل کرنے کی کوشش پر فرد جرم عائد کر دی۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر غلط بیان دے کر معاوضے کے حصول کیلئے دھوکا دہی کی۔ ملزم کو18 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ سال 14 دسمبر کو بونڈائی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ سے 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے ۔ حملے کے ملزم نوید اکرم کو دہشت گردی اور 15 قتل سمیت 78 الزامات کا سامنا ہے ۔ عدالت نے ابتدائی سماعت آئندہ سال 24 فروری کو مقرر کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...