بھارتی اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بھارتی اپوزیشن کا چیف الیکشن کمشنر  کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اتوار کو ہزاروں افراد نے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

مظاہرین کا الزام ہے کہ ووٹر لسٹوں میں تبدیلی کے ذریعے وزیراعظم مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو انتخابی فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر لسٹوں سے ناموں کا اخراج ہر شہری کی آواز دبانے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے احتجاج کو کسی سیاسی جماعت کے بجائے جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی تحریک قرار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ووٹر لسٹوں میں نظرثانی کے دوران 13 کروڑ 30 لاکھ سے زائد نام خارج کئے گئے ہیں۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اس عمل سے بالخصوص مسلمان اقلیت متاثر ہوئی ہے ، تاہم بی جے پی اور الیکشن کمیشن نے الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...