جنوبی کوریا:اکتوبرکے دوران برآمدات میں دگنا اضافہ

جنوبی کوریا:اکتوبرکے دوران برآمدات میں دگنا اضافہ

سیول(رائٹرز)جنوبی کوریا کی برآمدات میں اکتوبر کے دوران دگنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب ہے ۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 93اعشاریہ7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی مالیت115ارب28کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ سیمی کنڈکٹرز کی برآمدات 259 فیصد اضافے سے 57 ارب ڈالر ہوگئیں، کمپیوٹرز کی برآمدات میں 497 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک مجموعی برآمدات 930 ارب ڈالر رہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...