بولیویا :خشک سالی ، سیلاب کا خطرہ ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ
لاپاز(اے ایف پی)بولیویا کے صدر روڈریگو پاز نے موسمیاتی تبدیلیوں اور ایل نینو کے ممکنہ اثرات کے پیش نظر ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کردی۔
حکومتی رپورٹ کے مطابق خشک سالی سے 78 ہزار خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ 75 ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام نے سیلاب، شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر امدادی ٹیموں کی تعیناتی اور وسائل کی فراہمی تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments