بھوٹان :ایک روز میں 108 بدھ مت یادگاری عمارتیں تعمیر، 40ہزار رضاکار شریک

بھوٹان :ایک روز میں 108 بدھ مت یادگاری عمارتیں  تعمیر، 40ہزار رضاکار شریک

گیلیفو(اے ایف پی)بھوٹان میں اقتصادی ترقی کیلئے مجوزہ "مائنڈفلنس سٹی" کے منصوبے کے تحت ایک ہی روز میں 108 بدھ مت سٹوپے (یادگاری عمارتیں) تعمیر کرلیے گئے ۔

مہم میں 40 ہزار سے زائد رضاکاروں نے حصہ لیا۔ ہر سٹوپا 15 میٹر بلند ہے ۔ منصوبے کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور معیشت کو مضبوط بنانا ہے ۔ بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگچک نے 2024 میں اس خصوصی اقتصادی زون کی منظوری دی تھی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...