اسرائیلی اپوزیشن کا اجلاس، جلد نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

اسرائیلی اپوزیشن کا اجلاس، جلد نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

عرب جماعتوں سے اتحاد پر اختلافات برقرار ، دوبارہ الیکشن سے بچنا ترجیح:اعلامیہ

تل ابیب،واشنگٹن(اے ایف پی)اسرائیل میں اپوزیشن اتحاد نے وزیراعظم نیتن یاہو کو اقتدار سے ہٹانے اور جلد نئی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کردیا، تاہم عرب ارکان پارلیمنٹ سے اتحاد کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں۔ سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کی قیادت میں پانچ اپوزیشن جماعتوں کے سربراہوں نے انتخابی نتائج کے بعد پہلی ملاقات میں حکمت عملی پر غور کیا۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ نئی حکومت جلد قائم کرکے ملک کو دوبارہ انتخابات سے بچانا ترجیح ہے ۔ 120 رکنی پارلیمنٹ میں عرب جماعتوں نے 19، اپوزیشن اتحاد نے 48 جبکہ نیتن یاہو کے حامی بلاک نے 53 نشستیں حاصل کی ہیں۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...