ٹرمپ انتظامیہ میں ہلچل، محکمہ انصاف کے کئی اعلیٰ حکام مستعفی

ٹرمپ انتظامیہ میں ہلچل، محکمہ  انصاف کے کئی اعلیٰ حکام مستعفی

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی محکمہ انصاف کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں نے استعفے دے دئیے جن میں صدر ٹرمپ کے خلاف سازش کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر بھی شامل ہیں۔

 اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانش نے ایک روز قبل مستعفی ہونے والے ہارمیت ڈھلون کا استعفیٰ منظور کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈھلون نے وسط مدتی انتخابات سے قبل 30 ریاستوں سے ووٹرز کی رجسٹریشن فہرستیں حاصل کرنے کی ناکام کوششوں میں کردار ادا کیا تھا۔ قومی سلامتی کے شعبے کے معاون اٹارنی جنرل جان آئزن برگ اور فلوریڈا کے وفاقی پراسیکیوٹر جیسن ریڈنگ کوئنونز بھی مستعفی ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...