فرانسیسی صدرنے ہنگاموں کی صورت میں پیرس کے باہر خفیہ بنکر تیار کرلیا

فرانسیسی صدرنے ہنگاموں کی صورت  میں پیرس کے باہر خفیہ بنکر تیار کرلیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے ممکنہ عوامی ہنگاموں اور مظاہروں کے دوران ایلیسی پیلس پر حملے کی صورت میں محفوظ مقام پر منتقل ہونے کیلئے پیرس کے نواح میں خفیہ بنکر تیار کر رکھا ہے ، یہ انکشاف تحقیقاتی صحافیوں کی نئی کتاب میں کیا گیا ہے۔

کتاب کے مطابق 2018میں یلو ویسٹ تحریک کے دوران ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے بعد حکام نے صدر کے ہنگامی انخلا کی منصوبہ بندی شروع کی تھی۔ اس وقت بھی میکخواں کی حکومت کو شدید عوامی احتجاج کا سامنا ہے ، جہاں مظاہرین مہنگائی، کم اجرت اور تعلیمی شعبے کے مسائل پر احتجاج کر رہے ہیں۔فرانس میں طلبا تنظیموں اور مزدور یونینوں نے مزید مظاہروں کا اعلان کیا ہے ، جبکہ یلو ویسٹ تحریک نے حکومتی پابندی کے باوجود پیرس میں الگ احتجاج کی کال دے رکھی ہے ۔کتاب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فرانسیسی حکام کو خدشہ ہے کہ آئندہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں احتجاج کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے ۔ اسی تناظر میں پیرس پولیس کے سربراہ نے ممکنہ بغاوت سے نمٹنے کیلئے متعدد اجلاس بھی کیے ہیں۔مزدور یونینیں کم از کم اجرت میں اضافے ، تنخواہوں میں بہتری، ٹیکس اصلاحات اور نوجوانوں کیلئے بہتر تعلیمی سہولیات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ دوسری جانب حکومت کو بڑھتے ہوئے قومی قرضوں کے باعث مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...