مصر نے 12 سال بعد لیبیا میں سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا
طرابلس(اے ایف پی)مصر نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں 12 سال بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے ہفتے کو سفارت خانے کا افتتاح کیا۔ سفارت خانہ 2014میں لیبیا میں بدامنی کے باعث بند کیا گیا تھا۔ طرابلس حکومت نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی علامت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments