ہنگری:سابق وزیراعظم کا بھائی انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار
بڈاپسٹ(اے ایف پی)ہنگری کی پولیس نے سابق وزیراعظم وکٹر اوربان کے بھائی آرون اوربان کو انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
وزیراعظم پیٹر میگیار نے کہا کہ پولیس نے بڈاپسٹ اور نواحی علاقوں میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مشتبہ افراد کے گھروں کی تلاشی جاری ہے، مزید تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ سابق وزیراعظم وکٹر اوربان نے اپنے بھائی کی گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا۔ اپریل میں اقتدار سے محروم ہونے والے اوربان 16 سال تک وزیراعظم رہے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments