روس:حکومتی دباؤ، معروف آزاد اخبار ’’نووایا گزیتا‘‘ کی اشاعت بند

روس:حکومتی دباؤ، معروف آزاد اخبار ’’نووایا گزیتا‘‘ کی اشاعت بند

آخری ادارتی اجلاس،دفتر خالی کردیا ،انسانی حقوق تنظیموں کی بندش کی مذمت

ماسکو (اے ایف پی)روس کے معروف آزاد اخبار  نووایا گزیتا  نے کریملن کے دباؤ کے باعث اشاعت بند کرنے کے اعلان کے بعد پیر کو آخری ادارتی اجلاس منعقد کیا اور اپنا دفتر خالی کردیا۔ اخبار کئی برس تک روسی حکومت اور یوکرین جنگ پر کھل کر تنقید کرنے والے آخری آزاد ذرائع ابلاغ میں شامل تھا۔ اسے غیر ملکی ایجنٹ قرار دیا گیا، جبکہ اس کے صحافیوں کو حراست اور پوچھ گچھ کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ ایڈیٹر انچیف سرگئی سوکولوف نے صحافیوں کی تصاویر دفتر سے اتار دیں، جن میں قتل ہونے والی صحافی انا پولیتکووسکایا کی تصویر بھی شامل تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بندش کی مذمت کی، تاہم کریملن نے اسے تبدیلی کا معمول کا عمل قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...