امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ارب پتیوں پر خصوصی ٹیکس کی تجویز مسترد

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ارب پتیوں پر خصوصی ٹیکس کی تجویز مسترد

لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ووٹرز نے ارب پتی افراد پر ایک مرتبہ خصوصی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کردی۔۔۔

امریکی میڈیا کے مطابق مجوزہ قانون پروپوزیشن 40(ارب پتی ٹیکس)منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اس تجویز کے تحت ریاست کے تقریباً 200 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت پر 5 فیصد ٹیکس عائد کرکے حاصل ہونے والی رقم صحت عامہ کی سہولیات پر خرچ کی جانی تھی۔ سی این این اور سی بی ایس نیوز نے انتخابی نتائج کی بنیاد پر تجویز کی ناکامی کی پیش گوئی کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...