انڈونیشیا کے صدر نے اپنے دادا کو قومی ہیرو کا اعزاز دے دیا

انڈونیشیا کے صدر نے اپنے دادا  کو قومی ہیرو کا اعزاز دے دیا

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اپنے دادا مارگونو دجوہادیکوسومو کو قومی ہیرو قرار دے دیا۔ یہ اعزاز قومی ہیروز کے دن کے موقع پر جاری صدارتی فرمان کے ذریعے دیا گیا۔۔

 مارگونو 1894 میں پیدا ہوئے اور جاپانی نوآبادیاتی اقتدار سے آزادی کی جدوجہد کی بنیاد رکھنے والی  کمیٹی کے رکن تھے ۔ وہ انڈونیشیا کے پہلے قومی بینک  کے بانی اور صدر بھی رہے ۔ انہیں سیاست اور معیشت کے شعبوں میں خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔ اس سے قبل صدر نے اپنے سابق سسر اور سابق آمر حکمران سہارتو کو بھی قومی ہیرو قرار دیا تھا، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید اعتراض کیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...