نیدرلینڈز:ٹیکس پالیسی پر اختلاف، اتحادی حکومت ٹوٹنے کے خطرے سے دوچار
دی ہیگ (اے ایف پی)نیدرلینڈز کے وزیراعظم روب جیٹن نے اتحادی حکومت کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے جمعہ کو اہم اتحادی رہنماؤں سے ہنگامی مذاکرات کئے ہیں۔
ٹیکس پالیسی پر اختلافات کے باعث حکمران اتحاد میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی ہے اور قبل از وقت انتخابات کا خدشہ بڑھ گیا ہے ۔ وزیراعظم روب جیٹن کی جماعت ڈی 66 اور اتحادی جماعت سی ڈی اے نے اپوزیشن کی بائیں بازو کی جماعت کے ساتھ ٹیکس معاہدہ کیا، جس کی اتحادی جماعت وی وی ڈی نے مخالفت کردی۔ پارلیمان میں حکومت کو صرف 66 نشستیں حاصل ہیں، جس کے باعث قانون سازی کیلئے اسے دیگر جماعتوں کی حمایت درکار ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments