سعودی فوجی اتحاد کا 2ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

سعودی فوجی اتحاد کا 2ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ

خلیج تعاون کونسل کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ ادا کرنیکامطالبہ ایران کو خلیجی ممالک پر حملوں ،نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے :جی سی سی

ریاض،دوحہ (اے ایف پی،دنیا نیوز)سعودی فوجی اتحاد نے ریاض اور ملک کے جنوبی علاقے میں حوثیوں کے داغے گئے 2 ڈرونز مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اتحادی فوج  کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ دونوں ڈرونز کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق حوثی حالیہ ہفتوں میں سعودی ہوائی اڈوں، توانائی تنصیبات، فوجی مقامات اور ریاض کے مالیاتی مرکز کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ خلیج تعاون کونسل نے ایران سے جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کیے ، حملوں میں ایئر پورٹ، بندرگاہیں، تیل وگیس مراکز، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے ، کشیدگی روکنے کی کوشش کی، ایران کو حملوں اور ان کے نتائج کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے ۔سیکرٹری کے مطابق ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں ایٹمی پروگرام، میزائلوں، ڈرونز اور مسلح گروہوں کی حمایت جیسے معاملات شامل ہونے چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...