اسرائیل:دستی بم حملہ،خاتون ہلاک،3افرادزخمی

اسرائیل:دستی بم حملہ،خاتون ہلاک،3افرادزخمی

دو کی حالت تشویشناک ہے ،حملہ کاروباری مرکز پر کیا گیا:اسرائیلی میڈیا

یروشلم،جنیوا(نیوز ایجنسیاں)اسرائیل کے شمالی علاقے کفر مندا میں کاروباری مرکز پر مبینہ دستی بم حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والی 60 سالہ خاتون زخموں کی  تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق دستی بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔طبی امدادی ٹیموں نے خاتون کی جان بچانے کی کوششیں کیں تاہم وہ بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں۔ زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ یورپی یونین نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امدادی تنظیموں کو غزہ تک فوری رسائی فراہم کرے ۔ اسرائیل میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخاب ہار چکے ۔ انہوں نے قومی اتحادی حکومت کے قیام کی پیشکش کو سیاسی چال قرار دیتے ہوئے نیتن یاہو پر تقسیم اور کشیدگی کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا۔ سابق آرمی چیف نے کہا کہ نیتن یاہو ایک طرف مذاکرات اور قومی اتحاد کی بات کرتے ہیں، دوسری جانب اختلافات بڑھا رہے ہیں۔نیتن یاہو کی ایسی چالیں ان پر اثرانداز نہیں ہوں گی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...