نائیجر :ہزاروں عرب خانہ بدوشوں کو 31 دسمبر تک ملک چھوڑنے کا حکم
ابوجا (اے ایف پی) افریقی ملک نائیجر کی فوجی حکومت نے مہامید قبیلے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں عرب خانہ بدوشوں کو 31 دسمبر 2026 تک ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
حکومت نے ان پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کو اسلحہ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ حکام نے اپریل میں ملک بدری کا منصوبہ شروع کرتے ہوئے مہامید باشندوں کی شناخت اور ان کے قومی شناختی کارڈز اور پاسپورٹس منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ خانہ بدوش 1970 کی دہائی میں چاڈ میں خشک سالی کے باعث نائیجر منتقل ہوئے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments