واشنگٹن :عوامی پارک بند کرنیکا حکم معطل
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو واشنگٹن کا عوامی پارک بند کرنے سے روک دیا۔
امریکی ڈسٹرکٹ جج اینا رئیس نے ماحولیاتی تنظیم کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے پارک عوام کیلئے کھلا رکھنے کی ہدایت کی۔ انتظامیہ نے 15 نومبر سے 395 ایکڑ پر مشتمل ایسٹ پوٹومیک پارک بند کرکے تعمیراتی کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ یہاں گالف کورس کو عالمی معیار کی سہولت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments