کینیڈا :فوجی اڈے میں آتشزدگی سے زخمی پانچواں اہلکار بھی دم توڑ گیا

 کینیڈا :فوجی اڈے میں آتشزدگی  سے زخمی پانچواں اہلکار بھی دم توڑ گیا

مونٹریال (اے ایف پی)کینیڈا کے فوجی اڈے پر گزشتہ ماہ تربیتی مشق کے دوران لگنے والی آگ سے زخمی ہونے والا پانچواں فوجی بھی دم توڑ گیا۔

کینیڈین افواج کے  مطابقہ ولیم ڈگلس ڈل بیانکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ، 24 زخمی تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آگ 17 اکتوبر کو صوبہ البرٹا کے وین رائٹ فوجی اڈے میں گرینیڈ لانچر رینج پر تربیتی مشق کے دوران لگی تھی۔ تیز ہواؤں کے باعث آگ پورے اڈے میں پھیل گئی تھی، جس سے ابتدائی طور پر چار فوجی ہلاک اور 39 زخمی ہوئے تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...