بیجنگ :ڈرون رکھنے پر پابندی خلاف ورزی پر جرمانہ ہوگا
بیجنگ (اے ایف پی) بیجنگ میں ڈرون رکھنے اور ذخیرہ کرنے پر پابندی اتوار سے نافذ ہوگئی ہے ، جس کا مقصد شہر کی سکیورٹی یقینی بنانا ہے ۔
پابندی کا اطلاق شہری اور دیہی علاقوں سمیت 16 ہزار 400 مربع کلومیٹر رقبے پر ہوگا۔ حکام نے ڈرون اور ان کے پرزے شہر میں لانے پر بھی پابندی عائد کر دی ۔ مالکان کو اپنے ڈرون فروخت کرنے ، مقررہ مراکز پر واپس کرنے یا شہر سے باہر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور ڈرون ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments