گنی میں غیرقانونی سونے کی کان کنی، 1557 غیرملکی ملک بدر
کوناکری (اے ایف پی)مغربی افریقی ملک گنی نے غیرقانونی سونے کی کان کنی کے الزام میں گرفتار اور سزا یافتہ 1557 غیرملکی شہریوں کو ملک بدر کر دیا۔
ملک بدر کیے گئے بیشتر افراد کا تعلق برکینا فاسو اور مالی سے تھا۔ 44 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جمعہ کو دارالحکومت کوناکری سے روانہ ہوا اور ہفتے کو مالی کی سرحد پر پہنچ گیا۔ ان افراد کو غیرقانونی کان کنی کے خلاف کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور 18 ماہ سے دو سال تک قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments