برازیل :منکی پاکس سے رواں سال پہلی ہلاکت، ایک ہزار سے زائد متاثر
ساؤ پالو (اے ایف پی)برازیل میں منکی پاکس سے رواں سال پہلی ہلاکت ریکارڈ کی گئی ہے ، جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔محکمہ صحت کے مطابق ملک میں اب تک 1009 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
ہلاکت ریو ڈی جنیرو میں ہوئی، جہاں ستمبر سے نومبر کے دوران متاثرین کی تعداد دوگنی ہو گئی۔ حکام نے نگرانی سخت کرنے کے ساتھ ویکسین کی 25 ہزار نئی خوراکیں خرید لی ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق منکی پاکس بخار، جسمانی درد اور جلد پر پھوڑوں کا سبب بنتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments